پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشدکےگھر ڈکیتی

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کےگھر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے شاہ کوٹ میں اپنے آبائی گھر میں ہونے والی ڈکیتی پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

رانا محمد ارشد کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی کرائم کو روکنےکے لیے بنایا گیا ہے۔ ساڑھے تین سال کے بچوں پرگن تانی گئی بھائی کویرغمال بنایا گیا۔

رانا محمد ارشد کا کہنا تھا کہ ڈاکوں لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر لےگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں