فیس بک کو اب ملازمت کے حصول کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا

میٹا ایسی کمپنی ہے جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں نئے فیچرز کو شامل کرنا پسند کرتی ہے۔

ایسا ہی ایک نیا فیچر اب فیس بک کا حصہ بن رہا ہے جس سے لوگوں کے لیے ملازمتوں کی تلاش آسان ہو سکے گی۔

درحقیقت یہ فیس بک کا ایک پرانا فیچر ہے جسے 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا مگر 5 سال سے بھی کم عرصے میں یعنی 2022 میں اسے ریٹائر کر دیا گیا۔

مگر اب یہ فیچر واپس فیس بک کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

لوکل جابز نامی یہ فیچر فیس بک کے مارکیٹ پلیس سیکشن میں ایک ٹیب کی شکل میں نظر آئے گا، مگر میٹا کے مطابق یہ متعلقہ گروپس اور بزنس پیجز میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

ایسی ملازمتیں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دستیاب ہوں گی اور انہیں فیس بک گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

صارفین ان پر اپلائی کرسکیں گے یا براہ راست فیس بک میسنجر پر کمپنیوں سے چیٹ کرسکیں گے۔

اس فیچر کا مقصد فیس بک کو سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم سے ہٹ کر زیادہ مفید بنانا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہم ہمیشہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، اب ہم اپنی برادری کو ملازمت کے موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، تاکہ مقامی سطح پر افراد اور چھوٹے ادارے ایک دوسرے سے جڑ سکیں۔

یہ فیچر ابتدا میں صرف امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مگر کمپنی نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں اسے دیگر ممالک میں بھی توسیع دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں