ڈنمارک کا 15سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیاکے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

ڈنمارک نے 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

ڈنمارک حکومت کے مطابق والدین کو 13 سال تک کے نوجوانوں کو کچھ پلیٹ فارمز تک رسائی دینےکی اجازت ہوگی۔

گزشتہ ماہ وزیر اعظم ڈنمارک نے نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ تھا۔

ڈنمارک سے قبل آسٹریلیا نے گزشتہ سال 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں