راولپنڈی : سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی دوسری وکٹ 68 رنز پر گرگئی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم چوتھے اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ٹاس کے بعد کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گفتگو
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، اس سیریزمیں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
پہلے ون ڈے کے اسکواڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخرزمان، صائم ایوب، بابراعظم ، محمدرضوان، سلمان علی آغا،فہیم اشرف، نسیم شاہ، حارث رؤف ، حسین طلعت اور محمد نواز شامل ہیں جبکہ ٹیم میں ابرار کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان چیریتھ اسالنکاکا کہنا تھا کہ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز آج سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی، ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔