چین میں کاٹے گئے ناخن مہنگے داموں فروخت ہونے لگے، دنگ کر دینے والی وجہ جانیے

کیا آپ بھی ناخن کاٹنے کے بعد کٹے ہوئے ناخن کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو آج سے ان ناخنوں کو جمع کرنا شروع کردیں کیوں کہ مستقبل میں یہ ناخن آپ کی مالی مشکلات دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں چین کی مقامی ادویات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کٹے ہوئے ناخن بچوں میں پیٹ اور ٹانسلز جیسی بیماریوں کے علاج کے طور پر چین میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ادویات کا ایک اہم جزو ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ چین میں مقامی ادویات تیار کرنے والی کمپنیاں اسکول اور دیہاتوں سے مبینہ طور پر ان کٹے ہوئے ناخنوں کو خرید لیتی ہیں اور پھر ان ناخنوں کو اچھی طرح سے دھو کر ان کا باریک پاؤڈر بنایا جاتا ہے اور یہ پاؤڈر ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ایک بالغ انسان کے جسم پر سالانہ اوسطاً تقریباً 100 گرام ناخن اگتے ہیں، ناخنوں کے اگنے کی یہ کم تعداد ان کٹے ہوئے ناخنوں کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ایک چینی خاتون اپنے کٹے ہوئے ناخن 21 ڈالر فی کلو گرام کی قیمت پر فروخت کر رہی ہے، خاتون کا بتانا ہے کہ وہ پیسوں کی وجہ سے بچپن سے ہی ناخن کاٹنے کے بعد ان ناخنوں کو جمع کرتی آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی مقامی ادویات میں انسانی انگلیوں کے ناخنوں کا استعمال 1960کے بعد سے اور نیل پالش کی بڑھتی مقبولیت کے بعد سے کم ہوا تھا لیکن اب اس رجحان میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

واضح کرتے چلیں کہ مقامی ادویات کی تیاری کیلئے صرف انگلی کے ناخن خریدے جاتے ہیں جبکہ پیر کے ناخن قبول نہیں کیے جاتے ہیں، خریداری سے قبل ان ناخنوں کو بہت محتاط انداز میں چیک کیا جاتا ہے اور اچھی طرح صفائی کے بعد انہیں قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں