آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو چار رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اندور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 288رنز اسکور کیے، اُن کی جانب سے ہیدرنائٹ نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 109رنز اسکور کیے، پندرہ چوکے اور ایک چھکا اُن کی اننگز میں شامل تھا۔
ایمی جونز نے 56 اور شائور برنٹ نے 38 رنز بنائے جبکہ بھارت کی دپتی شرما نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کےجواب میں بھارتی ٹیم کی د و وکٹیں 42 رنز پر گرگئیں، تیسری وکٹ پر ہرمن پریت کور اور سمرتی مندھانا نے 125 رنز کی شراکت بنائی، ہرمن پریت کور نے 70 اور سمرتی مندھانا نے 88رنز کی اننگز کھیلیں۔
آخری اوور میں بھارت کو کامیابی کیلئے 14رنز درکا ر تھے لیکن اُن کی بیٹرز 9 رنز بناسکیں، یوں انگلینڈ نے چار رنز سے میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
کل سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔