سننے میں تو عجیب لگے گا مگر ہمارا دماغ دنیا کی سست ترین چیزوں میں سے ایک ہے۔
جب ہم دماغ کو کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں تو وہ کچھ زیادہ پرجوش نہیں ہوتا بلکہ اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔
درحقیقت دماغ اس طرح اپنی توانائی بچانے کی کوشش کرتا ہے مگر یہ سستی وقت گزرنے کے ساتھ دماغی تنزلی کا باعث بنتی ہے۔
مگر پہیلیوں کو حل کرنے سے دماغ کی اچھی ورزش ہوتی ہے اور منطق، تنقیدی سوچ اور تخیل جیسی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔
تو کیا آپ اوپر تصویر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ اس میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟
جی ہاں واقعی اس تصویر میں ایسی گڑبڑ موجود ہے جو بیشتر افراد دیکھ نہیں پاتے۔
ویسے تصویر کسی دفتری میز کی ہے جس میں لینڈ لائن فون، کیلنڈر، گھڑی اور کرسی سمیت دیگر سامان نظر آرہا ہے۔
مگر جیسا نظر آ رہا ہے ویسا سب کچھ درست نہیں۔
تو کیا آپ اس گڑبڑ کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے؟
اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ گڑبڑ کیلنڈر کی تاریخ میں چھپی ہے۔
اگر آپ غور سے دیکھیں تو کیلنڈر میں 31 ستمبر لکھا نظر آئے گا جبکہ ستمبر کا مہینہ 30 دنوں کا ہوتا ہے۔