اس تصویر میں کونسے نمبر کا کپ سب سے پہلے بھرے گا؟

اگر آپ کو خود کو منطقی سوچ کا مالک سمجھتے ہیں تو یہ پہیلی کافی مشکل ثابت ہونے والی ہے۔

درحقیقت اسے بنانے والوں کا تو دعویٰ ہے کہ صرف ایک فیصد افراد ہی پہیلی کا درست جواب دے سکتے ہیں۔

کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس پہیلی کی تصویر میں آپ کے سامنے 7 کپ ہیں۔

آپ کو بس یہ بتانا ہے کہ ان میں سے کونسا کپ سب سے پہلے پانی سے بھرے گا۔

سننے میں تو یہ سوال آسان محسوس ہوتا ہے مگر ایسا ہے نہیں۔

اگر آپ غور کریں تو نلکے کے نیچے موجود نمبر 1 کپ سے 2 پائپس دیگر کپوں کی جانب جا رہے ہیں، جہاں سے دیگر کپوں کی جانب جانے والے پائپس موجود ہیں۔

مگر یہی آپ کو دھیان دینا ہے کہ وہ کونسا کپ ہے جو پانی سے سب سے پہلے بھر سکتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ پائپس بند ہیں جبکہ کچھ کپوں کے نیچے سوراخ موجود ہے۔

زیادہ تر افراد 4 نمبر کپ کا انتخاب کرتے ہیں جو بائیں جانب کے کونے میں سب سے نیچے موجود ہیں، مگر آپ غور کریں تو معلوم ہوگا کہ 3 نمبر کپ سے اس جانب جانے والا پائپ بلاک ہے، یعنی وہاں تک پانی پہنچ ہی نہیں سکتا۔

اسی طرح کپ نمبر 7 کے نیچے سوراخ موجود ہے جہاں سے پانی لیک ہو جاتا ہے۔

درحقیقت صرف ایک کپ ہی پانی سے بھرسکتا ہے جو نمبر 3 کپ ہے۔

اس کپ سے دیگر کپوں کو جانے والے پائپس بلاک ہیں جبکہ 2 نمبر سے پانی 7 نمبر کپ میں جاتا ہے جس میں سوراخ ہے، یعنی اس کے بھرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں