ایک سال سے زائد عرصے قبل اوپن اے آئی نے اپنے ویڈیو اور آڈیو جنریشن ماڈل سورا کو متعارف کرایا تھا۔
اب چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی نے اس کا پہلے سے بہتر ورژن سورا 2 کے نام سے پیش کیا ہے۔
یہ آڈیو اور ویڈیو جنریشن ماڈل زیادہ حقیقی اور مستند نظر آنے والی ویڈیوز تیار کرسکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یوزر کنٹرولز اور ایڈیٹنگ ٹولز کو بھی زیادہ بہتر کیا گیا ہے۔
سورا 2 میں ڈائیلاگ اور ساؤنڈ ایفیکٹس کے ساتھ مطابقت رکھنے والے ساؤنڈ آؤٹ پٹ کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
کمپنی کے مطابق اس نئے ماڈل میں صارفین کو ان مسائل کا سامنا نہیں ہوگا جو پرانے ویڈیو ماڈلز استعمال کرتے ہوئے پریشان کرتے ہیں۔
سورا 2 میں متعدد ویڈیو جنریشن اسٹائلز بشمول سنیماٹک، رئیلسٹک اور دیگر کی سپورٹ موجود ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے سورا کی آئی او ایس ایپ بھی جاری کی گئی ہے جو فی الحال انوائیٹ اونلی ہے۔
یہ بنیادی طور پر اوپن اے آئی کی اولین سوشل میڈیا ایپ ہے جو ٹک ٹاک جیسی ہے۔
سورا 2 میں فیک ویڈیوز کو بنانے سے روکنے کے لیے مختلف حفاظتی سسٹمز موجود ہیں جیسے عوامی شخصیات کو ویڈیو بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
اوپن اے آئی کے مطابق ہر صارف کو کسی بھی فرد کو ویڈیو کا حصہ بنانے کے لیے اس سے اجازت لینا ہوگی۔
سورا 2 کو سب سے پہلے امریکا اور کینیڈا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
آغاز میں یہ یہ ویڈیو جنریشن ٹول مفت استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ صارفین اس کی صلاحیتوں کو اچھی طرح جانچ سکیں۔
چیٹ جی پی ٹی پرو کے صارفین کو زیادہ معیاری سورا 2 پرو ماڈل تک رسائی حاصل ہوگی۔