ایشیا کپ کے تاریخی پاک بھارت فائنل کیلئے دبئی اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے

ایشیا کپ کے تاریخی پاک بھارت فائنل کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

منتظمین نے جیو نیوز کو تصدیق کی کہ 28 ستمبر کو ہونے والا فائنل مکمل طور پر “ہاؤس فل” ہوگا۔

اسٹیڈیم میں 28 ہزار شائقین کی گنجائش ہے اور تمام نشستیں شائقین کرکٹ نے خرید لی ہیں۔

اس سے قبل دبئی میں 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ کو 20 ہزار شائقین نے دیکھا تھا جبکہ 21 ستمبر کو ہونے والے سپر فور میچ میں 17 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

تاہم فائنل کیلئے غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے اور تمام اسٹینڈز کے ٹکٹس مکمل طور پر فروخت ہوچکے ہیں۔

ایشیا کرکٹ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار، پاکستان اور بھارت فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں