ایم ڈی سوئی نادرن گیس کی ہدایات پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک

لاہور : منیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس کی ہدایات پر کمپنی نے ملک بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے خصوصی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

دریائے راوی، ستلج اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر سوئی نادرن گیس کا فیلڈ عملہ لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں ہمہ وقت تیار رہتے ہوئے چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر الرٹ ہے۔ گیس انفراسٹرکچر کے تحفظ اور صارفین کو بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

احتیاطی اقدام کے طور پر، اگر ضرورت پیش آئی تو متاثرہ علاقوں میں عوامی جان و مال کے تحفظ اور گیس کے ترسیلی نظام کی حفاظت کے لیے گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی جا سکتی ہے۔ یہ فیصلہ صرف اور صرف عوامی تحفظ اور گیس کے ترسیلی نظام کی حفاظت برقرار رکھنے کے لیے کیا جائے گا۔

عوام سے اپیل ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود سوئی نادرن گیس کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ تمام احتیاطی اور اصلاحی اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں عمل میں لائے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں