تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکس دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے ۔
کپتان سلمان علی آغا نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز 21، 21 رن بنا کر نمایاں رہے ، فخر زمان نے 20رنز بنائے۔
183 رنز کے تعاقب میں افغانستان کے ابتدائی بیٹرز نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر اسکور 93 تک پہنچادیا، لیکن پھر پانچ وکٹیں صرف 4 رن کے اضافے سے گر گئیں۔
اس موقع پر راشد خان نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ٹیم 143رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
پاکستان نے حارث روف نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کی جبکہ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔