جرمنی کو متعدد ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہونے کا شبہ

جرمنی نے متعدد ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہرکردیا۔

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ جرمنی میں دیکھے گئے متعدد ڈرون پروازوں کے پیچھے روس ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان مشکوک ڈرونز کی وجہ سے جرمنی کے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہوا، خاص طور پر میونخ ائیرپورٹ پر 10 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے اور پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپی فضائی حدود میں دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ دور کے مقابلے میں زیادہ تھی، ان میں کوئی ڈرون مسلح نہیں تھا، سارے ڈرون جاسوسی پروازوں پر تھے۔

یورپی حکام کے مطابق ڈرون سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ خطے کی سکیورٹی کے لیے سنجیدہ خدشات کو جنم دے رہا ہے، اور جرمنی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں