امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معروف عالمی جریدے بلومبرگ کی خاتون صحافی کیتھرین لوسی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل امریکی صدر ائیر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران کیتھرین لوسی نے ٹرمپ سے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کی حال ہی میں جاری دستاویز سے متعلق سوال کیا۔
President Trump told a reporter who asked about the Jeffrey Epstein files, "Quiet, quiet, piggy."
Trump said on Monday he would sign legislation to release files related to the sex offender, one day after he abandoned his longstanding opposition to the measure. pic.twitter.com/BP2RDspwfI
— The Wall Street Journal (@WSJ) November 18, 2025
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون صحافی کے سوال مکمل کرنے سے پہلے ہی امریکی صدر نے انگلی اٹھا کر انہیں خاموش رہنے کا کہا اور انتہائی توہین آمیز لفظ بھی استعمال کیا۔
دوسری جانب خاتون صحافی کیتھرین لوسی نے ٹرمپ کے اس رویے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔
امریکی صدر کے خاتون صحافی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صحافت کی اہم شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلومبرگ نے کیتھرین لوسی کی حمایت میں کہا کہ’ہمارے نمائندے ایک اہم عوامی خدمت انجام دیتے ہیں، بغیر کسی خوف سوالات پوچھتے رہیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز رویے سے متعلق وائٹ ہاؤس کے عہدیدار سے جب سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ’ اس رپورٹر نے جہاز میں اپنے کولیگز کے ساتھ نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ سلوک اپنایا تاہم اس الزام کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا‘ ۔