لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ہنجروال میں 28 سالہ شخص کی لاش ملی جب کہ کاہنہ میں گھرمیں پانی کی ٹینکی سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ تیسری لاش نواب ٹاؤن سے 40 سالہ شخص کی ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں