لاہور: پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کے خبروں کی تردید کر دی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی کہا کہ بلاول ہاؤس کی سکیورٹی واپس لینے سے متعلق خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، بلاول ہاؤس کی سکیورٹی کبھی واپس نہیں لی گئی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے بلاول ہاؤس کی سکیورٹی واپس لینے کا دعویٰ کیا تھا جس پر ترجمان پولیس آپریشنز ونگ نے اسے معمول کی تبدیلی قرار دیا اور سکیورٹی واپس لینے کی اطلاع کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔