چیچہ وطنی میں کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کی پچھلی بوگی کا پہیہ ہیٹ اپ ہوگیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور ٹرین کو بروقت روکنے میں کامیاب ہوگیا، ٹرین کے نہ رکنےکی صورت میں ٹرین کے ڈی ریل ہونےکا خدشہ تھا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو لاہور روانہ کیا جا رہا ہے۔