کیا اس تصویر میں چھپی ایک چھوٹی بچی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

دلچسپ و عجیب کیا اس تصویر میں چھپی ایک چھوٹی بچی کو تلاش کرسکتے ہیں؟
کیا اس تصویر میں چھپی ایک چھوٹی بچی کو تلاش کرسکتے ہیں؟
یہ وہ تصویر ہے / فوٹو بشکریہ ریڈیٹ

کیا آپ کا ماننا ہے کہ زمین پر گری سوئی کو بھی دیکھ سکتے ہیں تو یہ تصویری معمہ ضرور پسند آئے گا۔

سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ پر کچھ عرصے قبل اس معمے کو شیئر کیا گیا تھا جس نے متعدد افراد کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے بے آف آئی لینڈز کی اس تصویر میں ایک چٹان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

بظاہر اس عام منظر میں ایک چھوٹی بچی موجود ہے اور آپ کو اسے تلاش کرنا ہے۔

جی ہاں واقعی ایک ساحل کا یہ منظر بینائی کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ایک خاتون نے اس چٹان کو گھومتے ہوئے دیکھا اور دیکھتے ہی انہیں علم ہوگیا کہ یہ تصویری معمے کے لیے بہترین مقام ہے۔

انہوں نے ریڈیٹ پوسٹ میں بتایا کہ ان کی بیٹی اس چٹان میں کہیں موجود ہے اور آپ کو اسے تلاش کرنا ہے۔

تو کیا آپ اس بچی کے چہرے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اگر آپ اس چہرے کو تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں تو فکرمند مت ہوں، بیشتر افراد ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

تو اس کا جواب ہم ہی بتا دیتے ہیں۔

اگر زیادہ غور سے چٹان کو دیکھیں تو وسط میں دائیں جانب ایک چھوٹا سوراخ نظر آئے گا جس میں بچی کا چہرہ مسکراتا ہوا نظر آئے گا۔

فاصلے سے یہ سوراخ بمشکل ہی نظر آتا ہے مگر جب زوم کیا جاتا ہے تو پھر اسے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں