گوگل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا یا پاس ورڈ بھول گئے؟ اسے ریکور کرنا اب بہت آسان ہوگیا

ہر وہ فرد جس کا گوگل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہو یا وہ اس کا پاس ورڈ بھول گیا ہو، جانتا ہے کہ اسے ریکور کرنا کتنا پریشان کر دینے والا کام ہوتا ہے۔

آپ گھنٹوں بلکہ دنوں تک کوشش کرتے رہتے ہیں، مگر اکاؤنٹ کی ریکوری کی ضمانت نہیں ہوتی، چاہے آپ کچھ بھی کرلیں۔

مگر اب گوگل نے ایسے صارفین کے اس درد سر کا آسان حل پیش کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے متعدد نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا جن کا مقصد اکاؤنٹس کو ہیک ہونے سے بچانے اور ان کی ریکوری کا عمل آسان بنانا ہے۔

ان میں سے ایک طریقہ کار گیم شو کون بنے کا کروڑ پتی سے ملتا جلتا ہے، جس میں شریک ہونے والے افراد مدد کے لیے کسی دوست کو فون کرتے ہیں۔

ریکوری کانٹیکٹس نامی یہ فیچر ابھی تمام افراد کو دستیاب نہیں۔

مگر جب یہ دستیاب ہوگا تو آپ اسے گوگل اکاؤنٹ سیٹنگز کے سکیورٹی سیکشن میں دریافت کرسکیں گے۔

وہاں آپ کو سب سے پہلے اپنے گوگل اکاؤنٹ کے لیے کسی قابل اعتماد کانٹیکٹ کو ایڈ کرنا ہوگا۔

یقیناً آپ اپنے سب سب قابل اعتماد کانٹیکٹس جیسے شریک حیات یا قریبی دوست کو ہی اس کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

آپ کے کانٹیکٹ کو ایک ای میل موصول ہوگی جس میں آپ کا انوائیٹ قبول کرنے کی درخواست کی جائے گی اور بس۔

اس کے بعد اگر کبھی آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے یا آپ ہی اس کا پاس ورڈ بھول جائیں تو آپ کو ریکوری کی کوشش کے دوران آسک یور فرینڈ ٹو ہیلپ یو سائن ان آپشن نظر آئے گا۔

اس پر کلک کرنے پر آپ کے کانٹیکٹ کو ایک پروموٹ اپنی ڈیوائس پر نظر آئے گا اور جب وہ آپ کی شناخت کی تصدیق کر دے گا، تو آپ کو اکاؤنٹ پر واپس جانے کی اجازت دے دی جائے گی، جہاں پاس ورڈ اور دیگر تفصیلات کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

اس سے ہٹ کر گوگل کی جانب سے اکاؤنٹ ریکور کرنے کے لیے فون نمبر سے متعلق ایک آپشن بھی دیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر گوگل کی جانب سے سابقہ ڈیوائس کے پن یا پیٹرن کوڈ کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں