انٹرنیٹ پر اکثر تصویری پہیلیاں سامنے آکر لوگوں کے ذہنوں کو گھما دیتی ہے۔
ایسی ہی ایک پہیلی انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جو کافی دلچسپ ہے۔
بس آپ کو تصویر دیکھ کر بتانا ہے کہ اس میں ایسی کیا گڑبڑ ہے جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود نظر نہیں آتی۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر میں موجود دیوار میں 3 گھڑیاں لگی ہوئی ہیں۔
ہر گھڑی میں وقت مختلف ہے اور سرسری نظر میں سب کچھ معمول پر نظر آتا ہے مگر اس میں ہی دانستہ طور پر ایک غلطی کی گئی ہے۔
آپ کو غور سے دیکھ کر بس یہ بتانا ہے کہ وہ گڑبڑ کیا ہے۔
اس طرح کی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہوتی ہیں اور لوگوں کی اچھی خاصی ذہنی آزمائش ہوجاتی ہے۔
اس طرح کے سوالات سے مرکزی اعصابی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ دماغ متحرک ہوتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
تو کیا آپ نے اس تصویر میں موجود گڑبڑ کو پکڑ لیا ہے؟
اگر نہیں تو چلیں ہم ایک اشارہ دیتے ہیں یہ گڑبڑ گھڑیوں کے وقت میں چھپی ہے۔
کیا اب بھی علم نہیں ہوسکا؟
تو اس کا جواب درمیان میں موجود گھڑی میں چھپا ہے، آپ اس کے وقت کو غور سے دیکھیں۔
ایسا کرنے پر آپ دیکھ سکیں گے کہ اس میں 9 نمبر کو 12 سے تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہی اس تصویر میں چھپی گڑبڑ ہے۔